30 جولائی، 2017، 3:18 PM

شمالی کوریا کے نئےمیزائل تجربہ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر سخت برہمی

شمالی کوریا کے نئےمیزائل تجربہ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر سخت برہمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین سے بہت مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ چین شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین سے بہت مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ چین  شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ چین کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ گوشہ گیر ملک کے متعلق کچھ نہ کرے۔ٹرمپ نے اپنے بیجنگ کے ردعمل پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور شمالی کوریا کے متعلق پالیسی پر امریکی چینی تجارت کو خسارے کا معاملہ قراردیا ہے۔ ٹرمپ نے لکھا ہےکہ میں چین سے بہت مایوس ہوں۔ ہمارے بے وقوف سابق رہنماؤں نے انھیں کروڑوں ڈالر تجارت میں کمانے کا موقع دیا لیکن وہ پھر بھی شمالی کوریا کے سلسلے میں ہمارے لیے کچھ نہیں کر رہا ہے، صرف باتیں بنا رہا ہے۔انھوں نے مزید لکھاکہ ہم اس کی اب اجازت نہیں دیں گے۔

News ID 1874227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha