23 جولائی، 2017، 1:04 AM

عراقی شہر موصل سے 26 غیر ملکی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گيا

 عراقی شہر موصل سے 26 غیر ملکی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گيا

عراقی فورسز نے موصل شہر سے 26 غیر ملکی وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل شہر سے 26 غیر ملکی وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاہے۔اطلاعات کے مطابق عراقی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موصل سے 26 غیر ملکی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 16 دہشت گرد خواتین بھی شامل ہیں۔مرد دہشت گردوں کا تعلق چیچنیا سے بتایا گیا ہے جبکہ خواتین کا روس، شام، فرانس، بیلجیم اور جرمنی سے تعلق ہے۔ذرائع کے مطابق ان تمام غیر ملکی دہشت گردوں کو دارالحکومت بغداد منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار خواتین داعش کی مبینہ پولیس میں شامل تھیں۔

News ID 1874053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha