مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وکلاء تنظیموں اور اپوزیشن رہنماؤں نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے خود کہا تھا کہ الزامات ثابت ہوگئے تو مستعفیٰ ہوجاؤں گا آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔ اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود عہدہ چھوڑ کرعدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیا تھا اور پھرملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ہوا لیکن آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے نواز شریف نے کہا تھا کہ الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفی دے دوں گا میرا مطالبہ ہے وزیر اعظم اپنی بات کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف اخلاقی ، قانونی جواز کھو چکے ہیں، انہیں فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔ادھر وکلاء تنظیموں نے بھی وزیر اعظم نواز شریف پر زوردیا ہے کہ وہ اپنا اقتدار بچانےکے بجائے استعفی دیدیں۔
پاکستان کی وکلاء تنظیموں اور اپوزیشن رہنماؤں نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1873801
آپ کا تبصرہ