مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شکار پور کے قریب بھینس چوری کےجھگڑے پر جتوئی قبائل میں خونین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2خواتین اور ایک بچی سمیت 11افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق شکار پور کے علاقے خانپور کے کچے کے علاقے میں بڈھانی اور سعد ہالانی برادریوں کے مسلح افراد نے مورچہ زن ہوکر فائرنگ کی، تاہم اب تک نہ کسی کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں زرعی زمین کے تنازع پر پرانی دشمنی تھی ، اس سے پہلے بھی ایک خونی جھگڑے میں 6افراد مارے جاچکے ہیں۔آج دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں11 افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں ایک بچی اور2 خواتین بھی شامل ہیں ۔
پاکستان کے علاقہ شکار پور کے قریب بھینس چوری ہونے کےجھگڑے پر جتوئی قبائل میں خونین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2خواتین اور ایک بچی سمیت 11افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1873626
آپ کا تبصرہ