مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا تاہم ان کی کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہا۔ اطلاعات کے مطابق تھریسا مے نے شمالی آئرلینڈ کی جماعت ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی (ڈی یو پی) کی مدد سے اعتماد کا ووٹ جیتا جس کے 10 ارکان نے کنزرویٹو پارٹی کی وزیراعظم تھریسا مے کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔ تھریسا مے کی حکومت کے حق میں 323 اور مخالفت میں 309 ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے 8 جون کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ برطانوی عوام کے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کا سلسلہ شروع کریں۔ ان انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں تاہم وہ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور اسے دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت قائم کرنی پڑی تھی۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا تاہم ان کی کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہا۔
News ID 1873540
آپ کا تبصرہ