سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا بیان عالمی اصولوں کے خلاف

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ عرب قطر تنازع پر سعودی عرب کا موقف نا قابل قبول ہے، سعودی عرب کا بات چیت سے انکار عالمی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ عرب قطر تنازع پر سعودی عرب کا موقف نا قابل قبول ہے، سعودی عرب کا بات چیت سے انکار عالمی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔قطر کے وزیر خارجہ نے کہا  کہ سعودی عرب مطالبات کی لسٹ پیش کر کے مذاکرات سے انکار نہیں کرسکتا۔ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ قطر کو پیش کردہ مطالبات پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔اب قطر پر طے کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کرنا بند کردے۔ قطر نے سعودی عرب کے مطالبات کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پر مذاکرات کی ضرورت ہے اور مذاکرات سے انکار سعودی عرب کی آمرانہ روش کا حصہ ہے۔

News Code 1873509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha