13 جون، 2017، 3:08 AM

برطانوی وزیر اعظم نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا

برطانوی وزیر اعظم نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئی حکومت کے لیےکنزرویٹو پارٹی کے کونے کونے سے باصلاحیت افراد جمع کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئی حکومت کے لیے "کنزرویٹو پارٹی کے کونے کونے سے" باصلاحیت افراد جمع کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی وزیرِاعظم تھریسا مے نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی موجودہ حکومت میں اہم وزارتوں پر تعینات وزرا میں سے بیشتر کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھا ہے۔نئی کابینہ میں بورس جانسن وزیرِ خارجہ اور ڈیوڈ ڈیوس 'بریگزٹ کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔کنزرویٹو پارٹی کے یہ دونوں رہنما برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے سرگرم حمایتی ہیں۔ گزشتہ سال تھریسا مے کے وزیرِاعظم بننے کے بعد ان کی جگہ وزارتِ داخلہ سنبھالنے والی امبر رڈ اور وزیرِ دفاع مائیکل فیلن بھی نئی حکومت میں اپنے اپنے عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔سابق وزیر برائے پینشن ڈیمین گرین کو فرسٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نامزد کیا گیا ہے۔ برطانوی نظامِ حکومت میں یہ عہدہ نائب وزیرِاعظم کے برابر سمجھا جاتا ہے۔خزانہ کے سینئر وزیر ڈیوڈ گاوکی کو ڈیمین گرین کی جگہ ورکس اور پینشن کی وزارت سونپی گئی ہے جب کہ ہائوس آف کامنز میں کنزرویٹوز کے رہنما ڈیوڈ لڈنگٹن کو وزیرِانصاف مقرر کیا گیا ہے۔

News ID 1873153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha