مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں ایرانی حکومت ، عوام اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ تہران میں ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی کے مزار پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملوں کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 42 زخمی ہوگئے عالمی سطح پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1873045
آپ کا تبصرہ