26 اپریل، 2017، 7:30 PM

پاکستانی سپریم کورٹ نے حکومت کو اربوں روپے کی چوری کا ذمہ دار قراردیدیا

پاکستانی سپریم کورٹ نے حکومت کو اربوں روپے کی چوری کا ذمہ دار قراردیدیا

پاکستانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے ہیں کہ ای او بی آئی میں اربوں روپے کی چوری کی ذمہ دار حکومت ہے کیونکہ انہیں مسئلے حل نہیں کرنے لیکن حکومت کرنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے ہیں کہ ای او بی آئی میں اربوں روپے کی چوری کی ذمہ دار حکومت ہے کیونکہ انہیں مسئلے حل نہیں کرنے لیکن حکومت کرنی ہے۔جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ای او بی آئی پنشنرز کیس کی سماعت کی۔ سماعت میں جسٹس عظمت سعید کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کا پیسہ محافظوں نے جائیدادوں کی خریداری میں لٹا دیا اور پنشن کے پیسوں کے رکھوالوں نے 100 روپے کی چیز لاکھ میں خریدی، ای او بی آئی کے ٹرسٹی نے امانت میں خیانت کی،ای او بی آئی کے افسران مسئلہ کا حل نکالیں، افسران فیصلہ کریں مسئلہ کا حل اپنے دفاتر میں کرنا ہے یا اڈیالہ جیل میں جب کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کے پیسہ کا شارٹ فال حکومت ادا کرے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایسا ہی چلتا رہا تو تمام اخراجات بند کردیں گے،عوام کو پنشن نہیں مل رہی ہمیں حکومتی رپورٹیں بھی نہیں چاہیے جب کہ انہوں نے مسئلے حل نہیں کرنے لیکن حکومت کرنی ہے، حکومت رکاوٹیں نہ ڈالے بلکہ مسئلے کاحل بتائے۔جسٹس مقبول باقر کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ 5 ہزار روپے کی پنشن میں مزدور کا کیا گزارہ ہوتا ہے، یہ پنشن مذاق اور غریب پنشنرز کو مارنے والی بات ہے جب کہ کروڑوں اور اربوں کی پنشن مہنگی جائیدادوں کی خریداری میں ضائع کر دی گئی۔پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مرکزی حکومت کو بدانتظامی  کرپشن اور مالی فساد کا سامنا ہے۔

News ID 1872066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha