21 اپریل، 2017، 12:34 PM

پاکستان کی قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی / وزیر ا‏عظم سے استعفی کا مطالبہ

پاکستان کی قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی / وزیر ا‏عظم سے استعفی کا مطالبہ

پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا ، پاکستان کی قومی اسمبلی مچھلی کا بازار بن گئی ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا پاکستان کے دو فاضل ججوں نے نواز شریف کو نااہل قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا ، پاکستان کی قومی اسمبلی مچھلی کا بازار بن گئی ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا پاکستان کے دو فاضل ججوں نے نواز شریف کو نااہل قراردیدیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام اپوزیشن ارکان بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز نے پانامہ کیس کے فیصلے میں وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا جب کہ 3 ججز نے جے آئی ٹی سے تحقیقات کا حکم دیا ہے لیکن جے آئی ٹی وقت کے وزیراعظم سے تحقیقات نہیں کرسکتی۔ نوازشریف کو چاہیے کہ وہ جمہوری نظام اور پارلیمنٹ کو بچانے کے لئے مستعفیٰ ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قاعدہ اور قانون کے مطابق وقفہ سوالات مؤخر کریں اور عمران خان کو بات کرنے کا موقع دیا جائے۔ لیکن عمران خان کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پر تمام اپوزیشن ارکان نے بھی شور شرابہ شروع کردیا اور حکومتی ارکان کی جانب سے بھی نعرے بازی کی گئی، حکومتی اور اپوزیشن بینچوں سے تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا  گیا جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا اور ایوان کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جب کہ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شور شرابے پراجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا۔

News ID 1871949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha