مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم بنانے پر تاکید کی ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک دوسرے کے مفادات پر مشترکہ اعتماد و احترام کی بنیاد پر یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق ایران، سعودی فوجی اتحاد میں پاکستانی شمولیت پر بھی مطمئن نہیں اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی فوجی اتحاد کی سربراہی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔جنرل قمر باجوہ اور ایرانی سفیر کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان سعودی عرب میں 5 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی پر غور کررہا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا فوجی اتحاد در حقیقت امریکی اشاروں پرخاص مقاصد کے لئے بنایا گيا ہے ۔
پاکستانی فوج کے سربراہ اور ایرانی سفیر کی ملاقات/تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم بنانے پر تاکید کی ہے۔
News ID 1871925
آپ کا تبصرہ