مہر خبررساں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی وزارت داخلہ نے دہشت گردانہ نظریات کے حامل سوئٹزرلینڈ کے وہابی عالم دین کو ملک بدر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہانی رمضان نامی سوئٹزرلینڈ کے عالم دین کو کولمار کے علاقے سے اس وقت گرفیار کیا گیا، جب وہ ایک کانفرنس میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے وہابی مبلغ کو سوئٹزرلینڈ کی سرحد کے قریب چھوڑ دیا۔ اس سے پہلے ہانی رمضان پر سوئٹزلینڈ میں اسکول میں بطور استاد تعلیم دینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
فرانس کی وزارت داخلہ نے دہشت گردانہ نظریات کے حامل سوئٹزرلینڈ کے وہابی عالم دین کو ملک بدر کردیا ہے۔
News ID 1871689
آپ کا تبصرہ