مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 میں وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کے آگے گھٹنے ٹیک کر استعفیٰ دینے والے تھے، لیکن سابق صدر آصف زرداری نے انھیں استعفی دینے سے روک دیا تھا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 2014 میں نواز حکومت دھرنے والوں کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی تھی اور میاں صاحب سرنڈر کرکے استعفیٰ دینےجارہے تھے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ہم نے دھرنے والوں سے انھیں بچایا، کیونکہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا 'ہم نے 2014 میں پارلیمنٹ کو بچایا، یہ ہم ہی تھے جنھوں نے میاں صاحب کو روک کر کہا کہ نہیں یہ پارلیمنٹ کی جنگ ہے اور زرداری صاحب دنیا کو یہ دکھانے کے لے رائے ونڈ گئے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو مانتے ہیں اور یہ صرف جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانے کے لیے کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 میں وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں کے آگے گھٹنے ٹیک کر استعفیٰ دینے والے تھے، لیکن سابق صدر آصف زرداری نے انھیں استعفی دینے سے روک دیا تھا۔
News ID 1871643
آپ کا تبصرہ