مہر خبررسان ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں 44 مسافر اور عملہ کے افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے میں 40 مسافر اور 4 عملے کے لوگ سوار تھے تاہم حادثے کے نتیجے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور دیگر کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں 44 مسافر اور عملہ کے افراد سوار تھے۔
News ID 1871210
آپ کا تبصرہ