7 مارچ، 2017، 10:23 AM

پاک افغان سرحد 18 دن بعد 2 دن کے لئےکھل گئی

پاک افغان سرحد 18 دن بعد 2 دن کے لئےکھل گئی

پاک افغان سرحد کوچمن میں باب دوستی اور خیبر ایجنسی میں 18 روز بعد طورخم کے مقام پر کھول دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک افغان سرحد کوچمن میں باب دوستی اور خیبر ایجنسی میں 18 روز بعد طورخم کے مقام پر کھول دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور افغانستان میں پھنسے سیکڑوں افراد پاسپورٹ اور ویزا دکھا کر اپنے اپنے ملک جا رہے ہیں تاہم تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ کرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں 19ویں روز بھی سرحد بند ہے ۔پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد کھولنے کے فیصلے کے بعد آج اور کل پاک افغان سرحد کھلی رہے گی ۔
پاکستانی وزارت  خارجہ کے ترجمان کےمطابق پاک افغان سرحد کو طورخم اور چمن کے مقامات پر کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور افغانستان میں پھنسے سیکڑوں افراد پاسپورٹ اور ویزہ دکھا کر اپنے اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں، تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی، شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر انگور اڈا گیٹ اور کرم ایجنسی میں 4 مقامات پر پاک افغان سرحد بدستور بند ہے ۔

 

News ID 1870910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha