6 مارچ، 2017، 10:04 PM

پاکستان کے فوجی سربراہ کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

پاکستان کے فوجی سربراہ کی قطری فوج کے سربراہ سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ قطر کے دوران قطری فوج کے سربراہ سےملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ قطر کے دوران قطری فوج کے سربراہ  سےملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت علاقائی  امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ قطر کے دوران قطر کے وزیر دفاع نے پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی اشتراک میں اضافےکی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاعی تعاون میں مجوزہ اضافے سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا۔
 

News ID 1870907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha