15 فروری، 2017، 10:31 AM

امریکہ کا فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل سے انکار

امریکہ کا فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل سے انکار

امریکہ کی نئی انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ٹرمپ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستوں کے قیام سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ٹرمپ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستوں کے قیام سے انکار کردیا ہے۔وائٹ ہا ؤس کے عہدیدار کا کے مطابق امریکہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل پر اصرار نہیں کرے گا، ایسے دو ریاستی حل کا کوئی فائدہ نہیں جس سے امن نہ لایا جا سکے ۔ عہدیدار کا کہناہے کہ امریکی صدر ٹرمپ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قیام امن کے مقصد کی حمایت کرتے ہیں، ٹرمپ قیام امن کے حامی ہیں چاہے  اس کا تعلق دو ریاستوں کے قیام سے نہ ہو۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ہدایات جاری کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔

News ID 1870458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha