مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین اور مسجد الاصی کے مفتی اعظم اور خطیب الشیخ محمد حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بیت المقدس کا دفاع کیااور کہا کہ اگر امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا جاتا ہے تو یہ دنیا بھر کے مسلمانوں پر ظلم کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا وعدہ صرف فلسطینی قوم ہی نہیں بلکہ عرب ممالک اور پوری مسلم امہ پر حملہ کے مترادف ہوگا۔ ایسے کسی بھی اقدام پر عالم اسلام اور عرب ممالک خاموش نہیں رہیں گے۔
الشیخ محمد حسین نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا چلن انتہائی خطرناک ہے۔ اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں مزید ابتری اور بدامنی پھیلے گی اور قیام امن کی مساعی کو شدید نقصان پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا عالمی معاہدوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران متعدد بار یہ اعلان کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو کربیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیں گے اور تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم دیں گے۔
ٹرمپ کے اس متنازع بیان پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے بھی شدید رد عمل ظاہر کیا گیا تھا۔ فلسطینی مشرقی بیت المقدس کو اپنی مجوزہ خود مختار ریاست کے دارالحکومت کا درجہ دیتے ہیں۔ رام اللہ میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانہ بیت المقدس کیا گیا تو اس کے نتیجے میں تنازع فلسطین کا دو ریاستی حل تباہ ہوجائے گا۔
![امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا](https://media.mehrnews.com/d/2016/10/24/3/2251417.jpg?ts=1486462047399)
فلسطین اور مسجد الاصی کے مفتی اعظم اور خطیب الشیخ محمد حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔
News ID 1869720
آپ کا تبصرہ