مہر خبررساں ایجنسی نے مراۃ البحرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں اپوزیشن پارٹی الوفاق کے معاون سکریٹری شیخ حسین الدیہی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین میں جاری بحران کی تمام تر ذمہ داری بحرینی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بحرین میں جاری بحران اور کشیدگی کے تمام تر ذمہ داری بحرینی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ شیخ حسین الدیہی نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بحرینی عوام کے مطالبات کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے اور بحرین میں جمہوریت کے نفاذ کے سلسلے میں مناسب اقدامات اٹھائے۔
انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت بحرینی عوام کے جمہوری اوراستقلال کے مطالبات کو کچلنے کے سلسلے میں سنگین اور بہیمانہ جرائم کہ ارتکاب کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت اگر اچھی چیز ہے تو یہ چیز بحرینی اور خلیجی ریاستوں کے عوام کے لئے بھی اچھی ہونی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں پر اپنے ایجنٹ مسلط کررکھے ہیں اسی لئے وہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں جمہوریت کی حمایت نہیں کرتا کیونکہ اگر خلیج فارس کے عرب ممالک میں جمہوری ںظام قائم ہوگیا تو پھر امریکی ایجنٹوں کا ان ممالک سے صفایا ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ