مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کا عہدہ سنبھالنے تک حوصلہ بلند رکھے۔’اسرائیل کے ساتھ کسی کو بھی حقارت آمیز اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائۓ گی اور یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسرائيل کوقوی اور مضبوط بنانے کے سلسلے میں کام جاری رکھےگا ۔ ذرائع کے مطابق مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی طرف سے نئی بستیاں تعمیر کے خلاف گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا نظر آرہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نےگزشتہ روز ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’اقوام متحدہ میں بہت صلاحیت موجود ہے، لیکن اب وہ صرف ’لوگوں کے لیے وہاں جمع ہونے، گفتگو کرنے اور اچھا وقت گزارنے کا کلب بن گیا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کے 14 ممالک نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے، جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا لیکن اس نے قرارداد کے خلاف ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا۔قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیل نے الزام لگایا کہ اس قرارداد کا ’معمار‘ امریکہ ہی تھا۔قرارداد کی منظوری کے بعد امریکا ۔ اسرائیل کے تعلقات مزید سرد مُہری کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ اسرائیل نے قرارداد کی حمایت کرنے 14 ممالک کے سفیروں کو بھی احتجاجاً طلب کیا تھا۔
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کا عہدہ سنبھالنے تک حوصلہ بلند رکھے۔’اسرائیل کے ساتھ کسی کو بھی حقارت آمیز اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائۓ گی اور یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہےگا۔
News ID 1869334
آپ کا تبصرہ