مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ کئی افراد مختلف اسپتالوں میں موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ اطلاعات کےمطابق گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے بڑی تعداد میں لوگوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔ جنہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں اب تک 15 جب کہ الائیڈ اسپتال میں بھی 15 افراد دم توڑچکے ہیں، اس کے علاوہ دونوں اسپتالوں میں 25 سے زائد افراد زیر علاج ہیں جن میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے زہریلی شراب فروخت کر نے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاہے جب کہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب بیچنے کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ کئی افراد مختلف اسپتالوں میں موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
News ID 1869291
آپ کا تبصرہ