18 دسمبر، 2016، 2:51 PM

ڈیرہ غازی خان میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ مقابلے کے بعد 8 مبینہ دہشت گرد فرار بھی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ مقابلے کے بعد 8 مبینہ دہشت گرد فرار بھی ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملتان سے بھیجی گئی ایک ٹیم نے ڈیرہ غازی خان (ڈی آئی خان) کے علاقے موزہ راکھ روجھانی کے چوٹی بالا روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 3 بجے چھاپہ مارا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے دہشت گردوں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا، مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، مقابلے کے دوران تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 8 دہشت گرد فرار بھی ہوئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں سے 4 ہینڈ گرنیڈ، 4 رائفل، 2 نائن ایم ایم پستول سمیت گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سی ٹی ڈی پولیس نے پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں خفیہ معلومات پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

News ID 1869070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha