3 دسمبر، 2016، 4:51 PM

ہندوستان نے پاکستانی کی جانب سے آبدوزوں کو پیچھے دکھیلنے کا دعویٰ مسترد کردیا

ہندوستان نے پاکستانی کی جانب سے آبدوزوں کو پیچھے دکھیلنے کا دعویٰ مسترد کردیا

ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے پاکستان کے اس دعوے کو ماننے سے انکار کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی بحریہ نے گزشتہ ماہ کراچی کے قریب سمندری حدود میں ہندوستانی آبدوزوں کا سراغ لگایا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے پاکستان کے اس دعوے کو ماننے سے انکار کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی بحریہ نے گزشتہ ماہ کراچی کے قریب سمندری حدود میں ہندوستانی آبدوزوں کا سراغ لگایا تھا۔ کئی ہفتوں بعد اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈمرل لانبا نے کہا کہ ’پاکستان جس علاقے کی بات کررہا ہے وہاں کوئی آبدوز تعینات نہیں‘۔ بھارتی بحریہ کے قومی دن کے موقع پر نئی دہلی میں منعقد سالانہ میڈیا کانفرنس سے خطاب میں ایڈمرل لامبا نے کہا کہ ’جہاں تک آبدوز کو دو بھگانے کی بات ہے تو یہ کوئی آسان کام نہیں، اس حوالے سے پاک بحریہ کا دعویٰ غیر حقیقی ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ’آپریشنل ضروریات‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے آبدوزوں کی تعیناتی جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ نومبر میں پاکستانی بحریہ نے دعویٰ نے کہا تھا کہ اس نے ہندوستانی بحریہ کی آبدوز کو پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا تھا۔

News ID 1868745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha