مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی و شمالی اسرائیل میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے باعث 80 ہزارسے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وسطی اور شمالی اسرائیل کے جنگل میں مختلف مقامات پر دو روز قبل لگنے والی آگ نے اسرائیلی شہر حیفہ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ مشرقی سمت میں چلنے والی ہواؤں نے آگ کو بڑھکنے میں مدد دی۔ بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے باعث حیفہ شہر کے ہزاروں شہری محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے آگ لگنے کے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اسرائیل کو جلانے کی کوشش کی ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسرائیل میں آگ لگنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر بھی بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ’’اسرائیل از برننگ‘‘ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
وسطی و شمالی اسرائیل میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے باعث 80 ہزارسے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
News ID 1868564
آپ کا تبصرہ