24 نومبر، 2016، 3:35 PM

امریکہ کا جنگی جہاز پاناما کینال میں پھنس گیا

امریکہ کا جنگی جہاز پاناما کینال میں پھنس گیا

امریکی بحریہ کیلئے بنائے جانے والے مہنگے ترین لڑاکا بحری جہاز (ڈسٹرائیر) پاناما کینال میں خراب ہوگیا جسے بعد میں کھینچ کر بندرگاہ تک لانا پڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ کیلئے بنائے جانے والے مہنگے ترین لڑاکا بحری جہاز (ڈسٹرائیر) پاناما کینال میں خراب ہوگیا جسے بعد میں کھینچ کر بندرگاہ تک لانا پڑا۔ امریکی تھرڈ فلیٹ کے ترجمان کمانڈر ریان پیری نے صحافیوں کو بتایا کہ وائس ایڈمرل نے یو ایس ایس زوم والٹ کو روڈمین کے نیول اسٹیشن پر لیجانے کی ہدایت دی جہاں جہاز کی خرابی کو دور کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق جہاز میں انجینئرنگ کی خرابی ہے۔ یہ جہاز امریکی ریاست مین ہٹن میں تیار کیا گیا تھا اور سان ڈیاگو لیجایا جا رہا تھا۔ بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے عملے نے دیکھا کہ الیکٹرک موٹرز کو آپس میں جوڑنے والے بیرنگ کے اندر پانی جا رہا ہے جس کے بعد خرابی کو رپورٹ کیا گیا۔

News ID 1868532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha