27 اکتوبر، 2016، 7:26 PM

عمران خان کا کارکنوں پر لاٹھی چارج کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

عمران خان کا کارکنوں پر لاٹھی چارج کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں کارکنان پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان نے اسلام آباد میں کارکنان پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔تحریک انصاف  کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آج کے واقعہ پر کارکنان بہت غصے میں ہیں، کل ہم پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی سوچ آمرانہ اور ظالمانہ سوچ ہے انہیں سالوں سے جانتا ہوں، مجھے لگ رہا تھا کہ شریف برادران کچھ کریں گے کیونکہ انہیں جمہوریت کی اے بی سی کا بھی نہیں پتا، آج کے واقعہ پر بڑا رد عمل آئے گا اور ہمارے رد عمل سے نقصان حکومت کا ہی ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ اگر ایسا ہی کام 2 نومبر کو ہوا تو بہت بڑا رد عمل آئے گا جسے حکومت برداشت نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں احتجاج کرتا رہوں گا، پولیس مجھے جیل میں ڈالے گی تو کتنی دیر رکھے گی، جیل سے رہا ہوکر پھر احتجاج کروں گا اور جب تک زندہ ہوں احتجاج کرتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوری کیا ہوا پیسہ کھانے والا وزیراعظم نواز شریف احتساب سےخوفزدہ ہے ہے، نوازشریف کےچہرے پر کتنی گھبراہٹ ہے سب دیکھ رہے ہیں۔

News ID 1867892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha