مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کہا ہے کہ ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج پر حملے کے حوالے سے الزامات مسترد کردیئے ہیں اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے اوڑی واقعے پر احتجاج کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ تحقیقات سے قبل ہی پاکستان پر الزام کیسے عائد کیا، اگر ہندوستان کے پاس پاکستانی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو حوالے کرے۔ اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج پر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے اوڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج پر حملے کے حوالے سےہندوستانی الزامات مسترد کردیئے ہیں.
News ID 1867081
آپ کا تبصرہ