مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیرامیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کو آل سعود کے مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے آیت اللہ شیخ عیسی کے خلاف بحرینی حکومت کی معاندانہ روش اور بحرینی عوام کے احساسات اور جذبات پر عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت کو بحرینی عوام کے صبر و تحمل کا مزید امتحان نہیں لینا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ شیخ عیسی قاسم صرف بحرین سےم تعلق نہیں بلکہ وہ عالم اسلام سے متعقل ہیں اور ان کے بارے میں بحرینی حکومت کی معمولی سی خطا بھی تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران بحرینی حکومت کے شرائط کو درک کررہا ہے اور بحرینی حکومت پر سعودی عرب کا شدید دباؤ ہے لیکن بحرینی حکومت کو سعودی عرب کے مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیرامیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت کو آل سعود کے مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے۔
News ID 1866929
آپ کا تبصرہ