1 ستمبر، 2016، 12:27 AM

طاہر القادری کا عمران خان کے مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان

طاہر القادری کا عمران خان کے مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ستمبر کے مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ستمبر کے مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نےپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ  سے ملاقات کرکے انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں طاہرالقادری نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں پاکستان مخالف تقریر کا منصوبہ اسلام آباد میں تیار کیا گیا، پاکستان کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں لیکن حکمران خاموش بیٹھے ہیں۔انہوں نے حکمرانوں کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوم کو گھروں سے باہر آنا ہوگا۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا کہ 3 ستمبر کا احتجاج یادگار ہوگا، جس کے اثرات قوم کو نظر آئیں گے، جبکہ ہم کرپشن کے خاتمے کی خواہشمند جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔یاد رہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کیا تھا، اور اس سلسلے میں 7 اگست کو پشاور سے راولپنڈی کی جانب مارچ کیا گیا۔وہ حکومت سے پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہلخانہ کا نام آنے کے بعد، معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

News ID 1866605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha