مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے مطابق عراق کے شہر موصل میں سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حوصلے پست ہورہے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کا گڑھ سمجھے جانے والے عراقی شہر موصل میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ہورہے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق عراقی شہر موصل پر قابض داعش کے خلاف امریکی اتحادیوں کی حالیہ کاروائیوں نے شدت پسندوں کو ان کے گڑھ میں کمزور کردیا ہے۔ امریکی فوج کے کمانڈر کرس گارور کا کہنا تھا کہ داعش کے رہنما موصل کی جنگ میں ہونے والی شکستوں پر ناخوش ہیں جبکہ دہشت گردوں نے شہر کی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق تقریبا پانچ ہزار دہشت گرد عراقی شہر موصل میں موجود ہیں۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق عراق کے شہر موصل میں سعودی عرب سے منسلک خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حوصلے پست ہورہے ہیں۔
News ID 1865973
آپ کا تبصرہ