مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں نہتے عوام کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کے جذبات کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی اندورنی سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تسلیم اور کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنی چاہیے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں نہتے عوام کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کے جذبات تسلیم کرنے چاہییں۔
News ID 1865480
آپ کا تبصرہ