3 جولائی، 2016، 4:04 PM

چترال میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک ہوگئے

چترال میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک ہوگئے

پاکستان کے علاقہ چترال میں بارشون اور سیلاب نے برے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے سیلابی ریلے میں 31 سے زائد افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے جب کہ درجنوں مکانات، مساجد اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چترال میں بارشون اور سیلاب نے برے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے سیلابی ریلے میں 31 سے زائد افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے جب کہ درجنوں مکانات، مساجد اور دیگر املاک کو بھی  شدید نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق سیلابی ریلے میں ایک مسجد، ایک سکیورٹی چیک پوسٹ اور 7 مکانات بہہ گئے جب کہ 31 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جب کہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ کے مطابق  سیلابی ریلے میں کم از کم 31 افراد بہہ کر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے 10 افراد ایک مسجد میں عبادت میں مشغول تھے۔ پاک فوج، چترال اسکاؤٹس، بارڈر پولیس اور چترال پولیس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو چکی ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

News ID 1865220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha