3 جون، 2016، 8:19 PM

ہندوستان میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 24افراد ہلاک

ہندوستان میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 24افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا میں پارک میں غیر قانونی قبضے کے خلاف پولیس کا آپریشن لڑائی اور میدان جنگ بن گیا،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 24افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا میں پارک میں غیر قانونی قبضے کے خلاف  پولیس کا آپریشن لڑائی اور میدان جنگ بن گیا،مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 24افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔متھرا کے اس پارک میں پولیس کے پہنچنے پر قبضہ گروپ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ،فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا،اس دوران وہاں بنے ہٹوں میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس میں 11 شہری ہلاک ہو گئے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کی انکوائری کے احکامات صادر کردیئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ راج ناتھ نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس نے پارک سے رائفلز،دستی بموں، تلواروں سمیت ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی ہے۔

News ID 1864486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha