26 مئی، 2016، 12:15 AM

پاکستان کا تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

پاکستان کا تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

امریکی ڈرون حملے ميں ہلاک ہونے والے افغان طالبان کےرہنما ملا اختر منصور کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ برآمد ہونے کے بعد پاکستانی وزارت داخلہ نے تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے ميں ہلاک ہونے والے افغان طالبان کے رہنما ملا اختر منصور کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ برآمد ہونے کے بعد پاکستانی وزارت داخلہ نے تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ غیرقانونی شناختی کارڈوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، امید ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے تصدیق و منسوخی کے عمل میں تعاون کریں گے۔
یہ غیر معمولی فیصلے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیے گئے۔ملا منصور سے منسوب ولی محمدکا شناختی کارڈ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا کو 48گھنٹے کے اندر تمام شہریوں کے شناختی کارڈز کی ازسر نوتصدیق کا روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
چوہدری نثار کے مطابق یہ ایمرجنسی صورتحال ہے، برسوں کا کام اب دنوں میں کرنا ہے،ملک بھر میں تمام شہریوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کےلیے پلان تیار کیا جائے، قومی شناختی کارڈ کے حامل تمام 18کروڑ شہریوں کی ایک بار پھر تصدیق کی جائے گی، نادرا کو شناختی کارڈز کی تصدیق کا روڈ میپ تیار کرنے کےلیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
چوہدری نثار نے تمام غیر ملکیوں کے زیر استعمال پاکستانی شناختی کارڈز فوری منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں شناختی کارڈ کی تصدیق اور بلاک کرنے کے عمل میں نادرا کی معاونت کریں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حالیہ واقعہ سے یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان کا شناختی کارڈ ہر کوئی استعمال کرسکتا ہے، یہ پیغام پاکستان کے قومی، سکیورٹی اور اسڑیٹجک مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ افغان رہنما ملا اختر منصور کے پاس سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا جو پاکستان کے لئے بڑي خفت اور شرمندگی کا باعث بنا ہوا۔ ذرائ‏ کے مطابق کئی غیر ملکی دہشت گردوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ موجود ہے۔

News ID 1864278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha