22 مئی، 2016، 2:34 PM

داعش کی ہندوستان پر حملوں کی دھمکی/داعش میں سیکڑوں ہندوستانی شامل

داعش کی ہندوستان پر حملوں کی دھمکی/داعش میں  سیکڑوں ہندوستانی شامل

عالمی سطح پر سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک ویڈیو میں ہندوستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش میں سرگرم ہندوستانی رکن شام سے واپسی پر ہندوستان میں کارروائی شروع کریں گے اور بابری مسجد، کشمیر، مظفر نگر اور گجرات کے فسادات کا بدلہ لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی سطح پر سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک ویڈیو میں ہندوستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ  داعش میں سرگرم ہندوستانی رکن شام سے واپسی پر ہندوستان میں کارروائی شروع کریں گے  اور بابری مسجد، کشمیر، مظفر نگر اور گجرات کے فسادات کا بدلہ لیں گے۔ ہندوستان کے نجی ٹی وی چینل زی نیوز کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم نے 22 منٹ کی ویڈيو جاری کرتے ہوئے ہندوستان پر حملون کی دھمکی دی ہے۔ داعش کی جاری کی گئی ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد ہندوستانی  ہیں،جو شام میں لڑ رہے ہیں ،اب یہ ہندوستان واپس آ کر مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا بدلہ لینے کے لئے تیار ہیں ۔بھارتی خفیہ اداروں کے مطابق ویڈیو میں جن دہشت گردوں کو دکھایا گیا ہے ان میں سے 2 دہشت گرد مہاراشٹر کے رہنے والے ہیں ،جبکہ ایک دہشت گرد کا ویڈیو میں دعوی تھا کہ وہ ’’پاٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر ‘‘ کے بعد پولیس سے بچ کے شام پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے کیونکہ ہندوستان کی زمین ان کے لئے تنگ ہو گئی تھی ۔بھارتی خفیہ اداروں کے مطابق ویڈیو میں دکھائے جانے والے دہشت گردوں میں سے صرف ایک دہشت گرد ’’فہد تنویر شیخ‘‘کی شناخت ہوئی ہے ،ویڈیو میں اس نے اپنا نام ابو عمر الہند بتایا ہے ،جبکہ دیگر دہشت گردوں نے اپنے نام ابو طلحہ الہند ،ابو تراب الہند ،ابو سلمان الہند اور ابو فاروق الہند بتائے ہیں ۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق تمام دہشت گردوں کا اپنے نام کے ساتھ الہند لگانے کا مقصد ایک ہی ہے کہ دنیا کو بتایا جاسکے کہ ان تمام دہشت گردوں کا تعلق ہندوستان  سے ہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق درجنوں ہندوستان اس وقت داعش کے سرگرم رکن ہیں جو شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں ہندوستانی دہشت گرد سعودی عرب اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے ذریعہ شام پہنچتے ہیں۔

News ID 1864192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha