مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے وزیرِ اعظم آرسینی ییتسنیوک نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن اس وقت شدید مالی مسائل میں گرفتار ہے اور اس کی وجہ وزیراعظم کی حکومت کی بدانتظامی، کرپشن اور اصلاحات میں تاخیر کی وجہ قرار دی جارہی ہے، فروری میں وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی پیش کی جاچکی ہے جب کہ صدرپیٹرو پوروشنکوف نے بھی انہیں عہدے سے سبکدوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وزیرِ اعظم کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر ولودمیر گریوسمان کو ان کی جگہ نگراں وزیرِ اعظم بنایا گیا ہے جن کا تعلق صدر کی سیاسی جماعت سے ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ان کے استغفے کے بعد نئی حکومت کا قیام فوری طور پر ناگزیر ہے تاکہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب کو عدم استحکام کے عمل سے بچایا جاسکے۔
یوکرائن کے وزیرِ اعظم آرسینی ییتسنیوک نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دیدیا ہے۔
News ID 1863210
آپ کا تبصرہ