6 اپریل، 2016، 1:23 PM

پاکستان کا افغانستان کے انٹیلی جنس افسر کوگرفتارکرنے کا دعوی

پاکستان کا افغانستان کے انٹیلی جنس افسر کوگرفتارکرنے کا دعوی

پاکستان کے سکیورٹی اہلکاروں نے چمن کے قریب سرحدی علاقے سے افغانستان کے انٹیلی جنس افسرکو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اہلکاروں نے چمن کے قریب سرحدی علاقے سے افغانستان کے انٹیلی جنس افسرکو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے شہیدان بو غرہ میں کارروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس ادارے کے افسر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول ، گولیاں اور وائر لیس سیٹ برآمد کرلیا۔ سکیورٹی حکام نے افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جہاں اس نے تفتیش کے دوران چمن ہی میں ایک کپاؤنڈ کی نشان دہی کی۔ ایف سی نے اس کمپاؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان انٹیلی جنس آفیسر مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا اور اس کی نشان دہی پر کمپاؤنڈ سے 21 کلوگرام بارودی مواد، بم بنانے کے مختلف آلات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ماہ بھی بلوچستان سے بھارتی ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کئے تھے۔

News ID 1863093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha