مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے دوران تجارتی معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر منصوبوں میں محفوظ سرمایہ کاری کے معاہدوں ، تربیتی اور مشترکہ مشقوں سمیت سکیورٹی اور عسکری معاملات کی پیشکش کے امکانات ہیں.ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا دورہ ایک وسیع تر سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی، یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب کچھ ماہ قبل انھوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی معاملات کے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں اعلیٰ سطح کے سکیورٹی مشیروں کی باقاعدگی سے ملاقاتوں کا معاہدہ بھی شامل تھا.
ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب کے دوران تجارتی معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر منصوبوں میں محفوظ سرمایہ کاری کے معاہدوں ، تربیتی اور مشترکہ مشقوں سمیت سکیورٹی اور عسکری معاملات کی پیشکش کے امکانات ہیں۔
News ID 1863002
آپ کا تبصرہ