17 مارچ، 2016، 12:10 PM

پرویز مشرف کی بیرون ملک متوقع روانگی ملتوی

پرویز مشرف کی بیرون ملک متوقع روانگی ملتوی

پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی ختم ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی علاج کیلئے بیرون ملک متوقع روانگی ملتوی ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی ختم ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی علاج کیلئے بیرون ملک متوقع روانگی ملتوی ہو گئی ہے۔ پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے بدھ کو مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم سنایا۔وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد بدھ کو رات گئے میڈیا پر مشرف کی ایک نجی ایئر لائن سے متوقع دبئی روانگی کی خبریں سامنے آنے لگیں، تاہم، سابق صدر کراچی کے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ نہیں پہنچے۔مشرف ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لئے بیرن ملک جانے کے خواہش مند ہیں۔

ڈان نیوز نے آل پاکستان مسلم لیگ کےذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق صدر کی بیرون ملک روانگی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

News ID 1862598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha