مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المیادین نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک اعلی وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس میں سعودی عرب نے اسرائیل سے شام کے خلاف فوجی کارروائی میں مدد طلب کی ہے اسرائیل اس وقت یمن کے خلاف جنگ میں بھی سعودی عرب کی مدد کررہا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اب تک خفیہ روابط رہے ہیں لیکن جب سے سعودی عرب میں ملک سلمان نے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات آشکارا ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اسرائیلی وزير خارجہ اور وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک کے خلاف صہیونی یہودیوں کی مدد حاصل کررہا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق اسرائیل کے ایک اعلی وفد نے گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کیا ہے سعودی عرب نے شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لئے اسرائیل سے مدد طلب کی ہے۔
News ID 1862179
آپ کا تبصرہ