21 فروری، 2016، 1:53 PM

کشمیرمیں مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر قبضہ جاری/ کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک

کشمیرمیں مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر قبضہ جاری/ کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں مسلح افراد کی جانب سے سرکاری عمارت پر قبضے کو 20 سے زائد گھنٹے گزرجانے کے باوجود اب بھی مقابلہ جاری ہے جبکہ بھارتی فوج کے کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام  کشمیرمیں مسلح افراد کی جانب سے سرکاری عمارت پر قبضے کو 20 سے زائد گھنٹے گزرجانے کے باوجود  اب بھی مقابلہ جاری ہے جبکہ بھارتی فوج کے کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق 3 سے 4 حملہ آوروں نے گزشتہ روز سری نگر کے علاقے پامپور میں ایک پولیس بس پر حملہ کیا اور اس کے بعد قریب میں واقع ایک سرکاری عمارت میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے 100 کے قریب افراد کو یرغمال بنالیا۔حملے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی فوج کے دستے اور سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور انہوں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور واقعے کو 20 سے زائد گھنٹے گزرچکے ہیں  جب کہ حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوچکے ہیں ۔بھارتی سکیورٹی حکام نے عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت رہا کرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔سری نگر کے انسپیکٹر جنرل پولیس جاوید گیلانی کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 مسلح افراد عمارت میں اب بھی موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

News ID 1861991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha