مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فضائیہ کے میجر جنرل جیمس مارٹن امریکی فضائیہ کے بجٹ کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران بے ہوش ہوگئے۔ خطاب کے دوران ان کی آنکھیں بند ہوئیں اور وہ آگے کی طرف گرنے لگے، ساتھ کھڑی خاتون نے انھیں سہارا دیا تاہم وہ ڈائس پر سر رکھ کر بے ہوش ہوگئے۔
فضائیہ کے اہلکاروں نے انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے بعد انھیں ڈسچارج کردیا گیا۔ امریکی ذرائع کے مطابق میجر جنرل جیمس مارٹن کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے بے ہوش ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی.
امریکی فضائیہ کے میجر جنرل جیمس مارٹن امریکی فضائیہ کے بجٹ کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران بے ہوش ہوگئے ہیں۔
News ID 1861767
آپ کا تبصرہ