9 فروری، 2016، 12:08 PM

سیاچن میں برفانی تودے میں دبے بھارتی فوجی کو 6 دن بعد زندہ نکال لیا گيا

سیاچن میں برفانی تودے میں دبے بھارتی فوجی کو 6 دن بعد زندہ نکال لیا گيا

ریسکیو اہلکاروں نے سیاچن کے گلیشیئر میں 25 فٹ اندر تک برف میں دبے فوجی اہلکار کو 6 دن بعد زندہ نکال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیاچن میں برفانی تودے میں دبے ایک بھارتی فوجی کو 6 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے سیاچن کے گلیشیئر میں 25 فٹ اندر تک دبے فوجی اہلکار کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ فوج کے شمالی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا کے مطابق لانس نائیک ہنامن تھاپہ کو برف سے زندہ نکال لیا گیا ہے، اس کی حالت ابھی تشویشناک ہے تاہم علاج کیلئے ہنامن تھاپہ کو آر آر ہسپتال منتقل کردیا گیا.انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے مزید واقعات ہونے کی امید رکھنی چاہیے ۔

News ID 1861702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha