مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی صوبہ مغربی بنگال کے ضلع بردوان میں جنگلی ہاتھیوں نے دو واقعات میں 5 افراد کوہلاک کردیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے بتایا کہ پیر کے روز ایک شخص گھر سے نکلا تو 5 ہاتھیوں سے اسکا سامنا ہوگیا۔ ایک ہاتھی نے اسے فضا میں اچھال دیا اور وہ مر گیا۔ اتوار کے روز اسی ضلع میں ہاتھیوں نے حملہ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
![مغربی بنگال میں جنگلی ہاتھیوں نے دو واقعات میں5 افراد کو ہلاک کردیا مغربی بنگال میں جنگلی ہاتھیوں نے دو واقعات میں5 افراد کو ہلاک کردیا](https://media.mehrnews.com/d/2016/03/22/3/2032551.jpg?ts=1486462047399)
بھارتی صوبہ مغربی بنگال کے ضلع بردوان میں جنگلی ہاتھیوں نے دو واقعات میں 5 افراد کوہلاک کردیا ہے۔
News ID 1862714
آپ کا تبصرہ