28 دسمبر، 2015، 1:25 PM

بھارت میں شیروں کے حملہ میں ایک خاتون اور ایک 7 سالہ بچہ ہلاک

بھارت میں شیروں کے حملہ میں ایک خاتون اور ایک 7 سالہ بچہ ہلاک

بھارت میں دو مختلف واقعات میں شیروں نے حملہ کرکے ایک خاتون اور ایک 7 سالہ بچے کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں دو مختلف واقعات میں شیروں نے حملہ کرکے ایک خاتون اور ایک 7 سالہ بچے کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق ریاست گجرات کے ضلع گرسومناتھ اور جوناگڑھ میں دو مختلف واقعات میں شیروں کے حملے میں سات سالہ بچہ اور خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جنگلی حیات کے ایک سینیئر افسرنے ان واقعات کو انوکھا اور پوری ریاست میں اپنی نوعیت کا واحد واقعہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2010 میں ریاست میں شیروں کی تعداد 411 تھی جو 2015 میں بڑھ کر523 تک جاپہنچی ہے۔ شیرکا شکار بننے والا پہلا واقعہ ضلع گرسومناتھ کے تعلقہ ملیا ہٹینا کے ایک گاؤں بابروردی میں اس وقت پیش آیا جب 7 سالہ روہت رفع حاجت کے لئے اپنے گھرسے باہراور کھیتوں میں گیا ہی تھا کہ شیر نے اسے دبوچ لیا۔ واقعے کے بعد لڑکے کے باپ رومل نے شورمچانا شروع کردیا لیکن مدد تک بہت دیرہوچکی تھی اوربچہ بری طرح زخمی ہوکر دم توڑ چکا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق شیر بچے کو دبوچ کرجھاڑیوں میں لے گیا اور اس کے جسم کا کچھ حصہ کھا چکا تھا جس کے بعد جنگلی حیات کے افسروں نے کوششوں کے بعد شام کو اس آدم خورشیرکو قابوکرلیا۔ دوسرا واقعہ جونا گڑھ کے ایک گاؤں سمت پارا میں پیش آیا جہاں ہنسابن دھمیچا نامی ایک خاتون پرشیر نے اس وقت حملہ کیا جب وہ شیروں کے قومی پارک کے قریب لکڑیاں چن رہی تھی۔ شیرنے خاتون پرحملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

News ID 1860631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha