24 جنوری، 2016، 11:08 AM

امریکہ میں برفانی طوفان سے اب تک 19 افراد ہلاک

امریکہ میں برفانی طوفان سے اب تک 19 افراد ہلاک

امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقوں سے برفانی طوفان ٹکراگیا ، طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی،10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ،آج اتوار کو شدید برفانی طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقوں سے برفانی طوفان ٹکراگیا ، طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی،10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ،آج اتوار کو شدید برفانی طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 11ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،واشنگٹن ڈی سی ، جارجیا ، ٹینیسی ، شمالی کیرولائنا، ورجینیا ، میری لینڈ اور پینسلوینیا سمیت 11ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ،واشنگٹن کی میئر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ،برفانی طوفان سے ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم جبکہ ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ہےطوفان سے 8کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق برفانی طوفان اور تیز ہواوں کے خطرے کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد ریاستوں میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ، طوفان کے باعث 8 کروڑ سے زائد افراد متاثر، ڈھائی لاکھ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز طوفان کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے،جس کے باعث نیو یارک سٹی میں ڈھائی فٹ تک برفباری ہوسکتی ہے، نیویارک سٹی کے تمام پل اور سرنگیں بند ہو چکے ہیں جس کے باعث نیو یارک میں ایمرجنسی لگا کرگاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
 

News ID 1861292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha