19 جنوری، 2016، 12:56 PM

پاکستان میں 3 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان میں 3 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ، اٹک اور میانوالی میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ، اٹک اور میانوالی میں سزائے موت کے 3 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔  اطلاعات کے مطابق ڈسٹرک جیل اٹک میں محمد سلطان کوپھانسی دے دی گئی، محمد سلطان نے 2007 میں پنڈی گیٹ کے گاؤں ڈھوک شکرا میں اپنی بیوی زلف راج کو قتل کیا تھا۔ سینٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے قیدی غلام جیلانی کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2004 میں گھریلو تنازع پر اپنے 2سگے بھتیجوں کو قتل کیا تھا، اس کے علاوہ ڈسٹرک جیل جھنگ میں بھی سزائے موت کے ایک قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔ پاکستان میں پھانسی گھریلو تنازعات پر دی جاری ہے لیکن دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا عمل رکا ہوا ہے کیونکہ دہشت گرد سبھی وہابی ہیں اور پاکستان میں وہابی لابی دہشت گردوں کو سزائے موت دلوانے میں سب سے بڑي رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

News ID 1861173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha