3 جنوری، 2016، 4:01 PM

کرم ایجنسی میں بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

کرم ایجنسی میں بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر کے 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر کے 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سکیورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ نے کارروائی کر کے ایک گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں 23 میزائل، 29 راکٹ، 2 راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور فیوز اور ایک اینٹی ایئر کرافٹ میش گن بھی برآمد کی گئی۔ فورسز نے 2 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

News ID 1860794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha