مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 66 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 لانچیں بھی تحویل میں لے لیں۔ ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر 20 ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 3 لانچوں کو تحویل میں لے لیا تھا۔ اکتوبر میں بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 27 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا۔
پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 66 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 لانچیں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔
News ID 1860465
آپ کا تبصرہ