مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا بھر کی مشترکہ دشمن ہے اور اس سے نمٹنا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے قریبی ہمسائے اور اچھے دوست ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک خود مختار ملک ہے اور وہاں امن خطے کے لئے ضروری ہے، مستقل امن کے لئے پر امن افغانستان ضروری ہے جب کہ افغانستان میں امن خطے میں خوشحالی کے لئے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن اور ان کا دوست ہمارا دوست ہے، ہم پر امن ہمسائیگی چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک سمیت دنیا بھر کی مشترکہ دشمن ہے اور اس سے نمٹنا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
News ID 1860178
آپ کا تبصرہ